![]() |
مودی نے بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسر کو برطرف کر دیا – پاکستان پر حملے کے منصوبے کی مخالفت مہنگی پڑ گئی |
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فضائیہ کے وائس چیف، ائیر مارشل سوجیت دھارکر کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق، ائیر مارشل دھارکر نے پاکستان پر حملے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کی تھی جس پر انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
ان کی جگہ ائیر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا وائس چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ فوجی حلقوں میں اس اچانک تبدیلی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور اعلیٰ سطح پر اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق، مودی حکومت عسکری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سیاسی مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ اس پیش رفت نے بھارت کی داخلی صورت حال اور پالیسی سازی پر کئی خدشات کو جنم دیا ہے