![]() |
فرانس نے رافیل طیاروں کا سورس کوڈ بھارت کو دینے سے انکار کر دیا، جنگی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان۔ |
رافیل طیارے پر بھارت کو بڑا دھچکا: فرانس کا سورس کوڈ دینے سے انکار
بھارت کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب فرانس نے رافیل لڑاکا طیارے کا سورس کوڈ دینے سے صاف انکار کر دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورس کوڈ کے بغیر بھارت اپنے تیار کردہ میزائلز کو رافیل پر لوڈ نہیں کر سکتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ رافیل طیارہ صرف فرانس کے بنائے ہوئے مخصوص میزائل ہی استعمال کر سکتا ہے، جو بھارت کی خود مختاری اور جنگی منصوبہ بندی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر جنگ کی صورت میں پاکستانی فضائیہ رافیل طیارہ مار گراتی ہے تو اس سے نہ صرف بھارت کی ساکھ متاثر ہو گی بلکہ فرانس کی عالمی مارکیٹ بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فرانس اپنے سورس کوڈ کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔
یہ انکشاف بھارت کے لیے نہ صرف ایک تکنیکی بلکہ اسٹریٹیجک دھچکا بھی ہے، جو جنگ کے وقت اس کی تیاریوں پر سوال اٹھاتا ہے۔