اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا چونکا دینے والا انکشاف – بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ!

او آئی سی نے پاکستان کی مکمل حمایت کی، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار۔
او آئی سی نے پاکستان کی مکمل حمایت کی، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار۔




جنوبی ایشیا کی صورتحال پر او آئی سی کو پاکستان کا تفصیلی بریفنگ

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار نے او آئی سی کے سفیروں کے گروپ کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔


انہوں نے اس موقع پر بھارت کے سیاسی مقاصد پر مبنی، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے خطے کے امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔


او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور سفارتی ذرائع سے کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔