کیا بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے جا رہا ہے؟ آرمی چیف نے بڑا اعلان کر دیا!

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، بھارت کو سخت وارننگ، دفاع وطن کے لیے مکمل چوکسی کا اعلان۔
آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، بھارت کو سخت وارننگ، دفاع وطن کے لیے مکمل چوکسی کا اعلان۔





 پاک فوج کا دو ٹوک پیغام: جارحیت کا جواب فوراً اور بھرپور دیا جائے گا


راولپنڈی: جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال، بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔


فورم نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں اور اگر دشمن نے جارحیت کی تو پاک فوج فوراً اور مؤثر جواب دے گی۔


آرمی چیف نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری، جوانوں کے بلند حوصلے اور عوام کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے تمام سرحدوں پر مکمل چوکسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔


اجلاس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے، پاہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے پر سوال اٹھانے کو خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔


فورم کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ اپنا رہا ہے، جیسا کہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد دیکھا گیا تھا۔ پاہلگام واقعہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔


کانفرنس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


آخر میں آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا: "پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم کی امنگوں کے مطابق بھرپور جواب

 دیا جائے گا۔"