KP میں چھپی سیاحت کی جنت دریافت! ورلڈ بینک نے اربوں دے دیے – دیکھیں فائدہ کس کو ہوگا؟

ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا کے لیے دیہی رسائی و سیاحت منصوبوں کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا کے لیے دیہی رسائی و سیاحت منصوبوں کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی۔



خیبر پختونخوا میں سیاحت اور دیہی ترقی کیلئے ورلڈ بینک کی اربوں کی امداد 


اسلام آباد: ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا میں دیہی رسائی اور سیاحت کے منصوبوں کے لیے اضافی 108 ملین ڈالر (تقریباً 30 ارب روپے) کی منظوری دے دی ہے، تاکہ عوام کو بہتر تعلیم، صحت، روزگار اور سیاحتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


تفصیلات کے مطابق:


خیبر پختونخوا دیہی رسائی منصوبے (KPRAP) کے لیے 78 ملین ڈالر (تقریباً 21 ارب 60 کروڑ روپے) کی منظوری دی گئی ہے۔


خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ (KITE) منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر (تقریباً 8 ارب 30 کروڑ روپے) مختص کیے گئے ہیں۔



ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کے مطابق یہ فنڈنگ نہ صرف دیہی سڑکوں کی بحالی، بلکہ قدرتی آفات کے مقابلے میں صوبے کی پائیداری بڑھانے، تعلیم و صحت تک رسائی، اور لڑکیوں کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں مدد دے گی۔ اندازہ ہے کہ 17 لاکھ 60 ہزار افراد ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔


ورلڈ بینک کے ٹاسک لیڈر محمد بلال پراچہ نے کہا کہ یہ منصوبے خواتین و بچیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے، جبکہ کرن افضل کے مطابق KITE منصوبہ خیبر پختونخوا کے خوبصورت سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنا کر مقامی معیشت کو فروغ دے گا، نوکریاں پیدا کرے گا اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرے گا۔