![]() |
SFJ نے پٹیالہ چھاؤنی میں "پاکستان-خالصتان زندہ باد" کے نعرے اور پرچم دکھاتے ہوئے بھارتی فوج پر سوال اٹھا دیے۔ |
پٹیالہ کی فوجی چھاؤنی میں "پاکستان-خالصتان زندہ باد" کے نعرے، SFJ نے جاری کی ویڈیو
علیحدگی پسند تنظیم "سکھ فار جسٹس" (SFJ) نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ کی فوجی چھاؤنی کے قریب "پاکستان-خالصتان زندہ باد" کے نعرے اور خالصتان کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ SFJ کے جنرل کونسل گورپت ونت سنگھ پنن نے نوجوانوں خصوصاً طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوج میں شامل ہونے سے گریز کریں اور مودی کی سیاست کے لیے جنگ لڑنے پر سوال اٹھائیں۔
پنن کا کہنا ہے کہ "یہ جنگ مودی کے الیکشن کے لیے ہے، قوم کے لیے نہیں۔ سکھ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کو پاکستان کے خلاف جنگ میں شرکت سے روکیں اور خالصتان کی حمایت کریں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی جنگی پالیسی نے سکھوں کو ہمیشہ قربانی کا بکرا بنایا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ سکھ قوم اپنا الگ تشخص اور ریاست کے قیام کی طرف قدم بڑھائے۔
SFJ کی یہ سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہیں جب بھارت اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہیں، اور مقبوضہ کشمیر کے حالیہ واقعات نے دونوں ممالک کو سفارتی و عسکری تنازع میں الج
ھا دیا ہے۔