اقوام متحدہ کا بڑا انکشاف! بھارت اور پاکستان جنگ کے دہانے پر؟ سیکرٹری جنرل کی ہنگامی مداخلت
نیویارک (29 اپریل) — اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے منگل کے روز الگ الگ پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے گفتگو کی۔
سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال اگر اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ ایک خطرناک تصادم میں بدل سکتی ہے، جس کے نتائج انتہائی المناک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور ایک بار پھر اقوام متحدہ کی "Good Offices" یعنی ثالثی کی پیشکش کی تاکہ معاملات کو پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے، اور سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ اب صرف دو ممالک کا نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔