استنبول ایئرپورٹ کی تاریخی کامیابی: یورپ میں پہلی بار تین رن ویز سے بیک وقت ٹیک آف

استنبول ایئرپورٹ نے ہوابازی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار یورپ میں ایک ساتھ تین رن ویز سے طیاروں نے کامیاب ٹیک آف کیا۔
 استنبول ایئرپورٹ نے ہوابازی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار یورپ میں ایک ساتھ تین رن ویز سے طیاروں نے کامیاب ٹیک آف
کیا۔


 استنبول (یورپی حصہ) کا نیا ایئرپورٹ دنیا کا سب سے جدید اور سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ یہ صرف ایک ایئرپورٹ نہیں، بلکہ اپنی مثال آپ ایک شاندار عجوبہ ہے۔ جب ہم نے دوحہ اور دبئی کے ہوائی اڈوں کو اعلیٰ ترین معیار کا سمجھا تھا، تب استنبول کا نیا ایئرپورٹ سامنے آیا اور حیران کن معیار اور وسعت کا مظاہرہ کیا۔


گزشتہ ماہ استنبول ایئرپورٹ پر اترنے کا موقع ملا تو فول آٹومیٹڈ چیک اِن، فیس ریکگنیشن سسٹمز اور روبوٹک سروسز دیکھ کر حیرانی کی انتہا نہ رہی۔ بیک وقت تین رن ویز پر آپریشن، اور روزانہ لاکھوں مسافروں کو بآسانی ہینڈل کرنے کی صلاحیت نے اسے دنیا میں ممتاز بنا دیا۔


حال ہی میں اس ایئرپورٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے: پہلی بار بیک وقت تین مختلف رن ویز سے تین طیاروں نے کامیابی سے ایک ساتھ ٹیک آف کیا۔ اس کامیابی کے بعد ترکیا یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جو بیک وقت تین خودمختار رن ویز کو فعال انداز میں چلا رہا ہے۔ یہ نظام پہلے صرف امریکہ کے چند بڑے ایئرپورٹس میں موجود تھا۔


ترک میڈیا کے مطابق، رن ویز 16R-34L، 16L-34R، اور 17R-35L سے تین پروازیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بیک وقت روانہ ہوئیں۔ اس شاندار کارنامے کی بدولت ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک ہینڈلنگ کی صلاحیت تین گنا بڑھ گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب فی گھنٹہ زیادہ طیارے لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ اس س

ے مسافروں کو طویل انتظار سے نجات ملے گی، اور کارگو سروسز بھی مزید تیز ہوں گی۔


یہ تاریخی کامیابی ترکیا کو عالمی ہوابازی نیٹ ورک میں ایک طاقتور مرکز (Hub) کے طور پر مزید مستحکم کر رہی ہے۔