![]() |
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 25 مئی سے فیصل آباد میں ہوگا۔ |
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز 2025 کا مکمل شیڈول
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 مئی کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سیریز کے ابتدائی دو میچ فیصل آباد میں 25 اور 27 مئی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی تین میچ لاہور میں ہوں گے، جو 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو طے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، بنگلہ دیش کی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، جس کے بعد ٹیم اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ یہ سیریز شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنسنی خیز موقع ہوگی۔