صرف 20 دن میں 20 ہزار روپے اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کریں – نئی سرکاری اسکیم کا دھماکہ دار اعلان!

پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس اور 20 ہزار روپے اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس اور 20 ہزار روپے اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔





 پنجاب میں دوبارہ شروع ہونے والی لیپ ٹاپ اسکیم، طلبہ میں خوشی کی لہر


پنجاب حکومت نے آٹھ سال بعد ایک بار پھر طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) میں ہونے والی تقریب کے دوران اسکیم کا باضابطہ افتتاح کیا۔


تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ وزیر اعلیٰ نے سٹیج کے بجائے طلبہ کے درمیان بیٹھ کر لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اسکیم کے تحت 13ویں جنریشن کے جدید کور آئی 7 لیپ ٹاپس تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دیے جا رہے ہیں۔


اس موقع پر "ہونہار اسکالرشپ" فیز II کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے تحت ہزاروں طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔


حکام کے مطابق، اس اسکیم کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے تاکہ دیگر صوبوں جیسے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ بھی مستفید ہو سکیں۔


پنجاب کو سب سے زیادہ لیپ ٹاپس ملیں گے، جبکہ خیبر پختونخوا کو 3,136، بلوچستان کو 938، آزاد کشمیر کو 517 اور گلگت بلتستان کو 410 لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔


"ہونہار اسکالرشپ" کے تحت دوسرے سے پانچویں سال یا تیسرے سے آٹھویں سمسٹر کے طلبہ کو 20,000 روپے دیے جائیں گے۔ صرف لاہور ڈویژن میں 3,121 سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے، اور کل 14,000 لیپ ٹاپس 13 سرکاری جامعات، 6 میڈیکل کالجز اور 27 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔


تقریب کے اختتام پر طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اعلیٰ تعلیم کے محکمے کی جانب سے ایک خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ UET کے طلبہ نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔


مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا:

“جب پاکستان کا نوجوان کہتا ہے 'قدم قدم آباد رہے' تو انشاء اللہ یہ دھرتی ہم

یشہ آباد رہے گی۔”